پاکستان کی عرب امارات کو سی پیک کا حصہ بننے کی پیشکش


پاکستان کی عرب امارات کو سی پیک کا حصہ بننے کی پیشکش

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے پیدا ہونے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کردی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ابوظہبی میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں خطے کے تمام ملکوں کیلئے سازگار مواقع موجود ہیں اور اگر متحدہ عرب امارات اس منصوبے سے فائدہ اٹھائے تو پاکستان کو خوشی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین بنیادی ڈھانچے، شاہراﺅں، ریلوے نیٹ ورکس کے بڑے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا دوسرا بڑا جی سی سی تجارتی شراکت دار ہے اور امارات کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمائے کے سازگار مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صرف 10 روز قبل بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین 14 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن میں دفاعی، صنعت اور دفاعی شراکت کو ادارہ جاتی شکل دینے کے مفاہمت نامے بھی شامل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری