افغانستان بم دھماکے میں زخمی ہونے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر چل بسے


افغانستان بم دھماکے میں زخمی ہونے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر چل بسے

گذشتہ ماہ افغانستان کے صوبے قندھار میں گیسٹ ہاؤس کے باہر بم دھماکے میں زخمی ہونے والے متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکعبی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، 10 جنوری 2017 کو  افغانستان کےصوبے قندھار کے گیسٹ ہاؤس کے باہر بم  دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور گورنر قندھار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

جبکہ اس حملے میں 7 افراد ہلاک  بھی ہوئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق امارات کے سفیر جو کہ اس حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب متحدہ عرب امارات کے سفیر عبداللہ الکعبی اور قندھار کے گورنر مقامی ہوٹل میں میٹنگ کررہے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری