حکومت پاکستان نے دہشتگردی کی جڑیں خشک کر دیں / ایک دن میں 2 دھماکے، اب پشاور لہو لہو


حکومت پاکستان نے دہشتگردی کی جڑیں خشک کر دیں / ایک دن میں 2 دھماکے، اب پشاور لہو لہو

مہمند ایجنسی میں آج صبح ہونے والے دھماکے کا دھواں ابھی چھٹا نہ تھا کہ پشاور زوردار دھماکے سے گونج اٹھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پشاور کے حساس اور گنجان آباد علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکہ ہوا ہے۔

افسوسناک واقعہ میں اب تک 2 افراد کی شہادت اور 18 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم شہادتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ڈاکٹروں کی جانب سے زخمیوں کے لئے خون کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق امدادی اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

جبکہ دھماکے کی جگہ کو اسپیشل پولیس نے گھیرے میں لے کر شواہد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دھماکے کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس میں ایک سرکاری وین کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دہشتگرد موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

واضح رہے کہ دھماکے کے جگہ کافی بڑی تعداد میں سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر اور نجی اسپتال قائم ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی پشاور میں موجود ہیں اور انہوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلکس کا دورہ بھی کرنا تھا جو کہ جائے وقوعہ سے تھوڑا فاصلے پر واقع ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

کالعدم پاکستان تحریک طالبان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے خودکش بمبار نے پشاور کے حیات آباد کمپلیکس کے قریب ججوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری