پاکستان کا ناقابل تسخیر فضائی دفاع، مزید مضبوط


پاکستان کا ناقابل تسخیر فضائی دفاع، مزید مضبوط

چین کے اشتراک سے تیار کیے گئے 16 جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے فضائی بیڑے میں شامل کرلیے گئے ہیں جس سے مملکت خداداد کے ناقابل تسخیر فضائی دفاع کو مزید تقویت ملی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، طیاروں کو پاکستان ایئر فورس کے 14 اسکوارڈن میں شامل کرنے کی تقریب کامرہ ایئربیس پر منعقد ہوئی۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

وزیر دفاع نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور طیارے میں بیٹھ کر اس کا جائزہ بھی لیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ جرأت اور بہادری کی علامت ہے، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شمولیت پاک فضائیہ کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔

تقریب میں ایئر چیف مارشل سہیل امان سمیت پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ نئی خصوصیات اور جدید آلات سے آراستہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے گئے ہیں۔

دھیان رہے کہ پاک فضائیہ کے بیڑے میں ان طیاروں کی شمولیت سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے پاس پہلے ہی 70 سے زائد جے ایف 17 تھنڈر طیارے موجود ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری