یمنیوں کا سعودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل حملہ


یمنیوں کا سعودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل حملہ

یمنیوں نے گزشتہ روز سعودی اتحاد کی جانب سے خواتین کی مجلس عزاء پر ہونے والے حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے عسیر کے "ابھا" انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنیوں نے سعودی اتحاد کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملوں کے جواب میں ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمنیوں کا میزائل جنوبی سعودیہ میں واقع عسیر نامی علاقے کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جا لگا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ میزائل حملہ سعودی اتحادی افواج کی جانب سے صنعا کے شمال میں خواتین کی مجلس عزاء پر ہونے والے حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ روز صنعا کے شمال میں ایک مجلس عزاء پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 8 خواتین اور ایک بچہ شہید جبکہ 10 خواتین زخمی ہوئے تھے۔

اس حملے کے بعد انصاراللہ یمن کی سیاسی کونسل کا بیان آیا تھا کہ یمن کے علاقے ارحب میں خواتین کی مجلس عزاء پر سعودی وحشیانہ حملہ، ظالم حملہ آوروں کے وحشی ہونے کا منہ بولتا ثبوت اور تمام اخلاقی اقدار اور اصولوں سے عاری ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ دشمن کو خواتین کی مجلس عزاء پر وحشتناک حملے کا عملی جواب دیا جائیگا۔

انصاراللہ یمن کے سیاسی کونسل نے تاکید کی تھی کہ اس قسم کے حملوں سے یمنی قوم کے اندر دراندازی کرنے والوں کیخلاف مقابلے اور استقامت کے جذبات میں پہلے سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری