یمن میں متحدہ عرب امارات کے دو اہلکار ہلاک

خبر کا کوڈ: 1330891 خدمت: اسلامی بیداری
یمن

یمن کے خلاف متحدہ محاذ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دو اماراتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحادی افواج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں متحدہ عرب امارات کے دو فوجی مارے گئے ہیں۔

سعودی جنگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے "نادر مبارک عیسی" نامی فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے جبکہ "سلیمان محمد سیلمان الظہوری" یمنی فوج کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی یمنی فوج کے ہاتھوں متحدہ عرب امارات کے تین  فوجی مارے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری