ایران، امریکہ کو شکست دیکر آٹھویں بار عالمی چیمپئن بن گیا


ایران، امریکہ کو شکست دیکر آٹھویں بار عالمی چیمپئن بن گیا

ایران کی قومی ٹیم فری اسٹائل کشتی 2017ء کے عالمی مقابلوں میں امریکہ کو 5، 3 سے شکست دیکر آٹھویں مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی 2017ء کا فائنل ایران اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان کرمانشاہ شہر میں کھیلا گیا۔

ایران کی قومی ٹیم نے اپنے ہی گروپ کے ترکی، بھارت اور منگولیا کی ٹیموں کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

ان مقابلوں کے بعد ایران کے حسن رحیمی، مسعود اسماعیل پور، میثم نصیری، مصطفی حسین خانی اور کمیل قاسمی نے شاندار کامیابی حاصل کرکے امریکہ کو پیچھے چھوڑدیا اور آٹھویں مرتبہ انٹرنیشنل فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

اسی طرح ایران کے دیگر تین کھلاڑیوں پیمان یار احمدی، حسن یزدانی و امیر محمدی سے مقابلہ کرتے ہوئے تین امریکی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔

واضح رہے کہ ایرانی ٹیم مجموعی طور پر آٹھویں جبکہ مسلسل چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔

وزن 57 کلوگرام:
حسن رحیمی (ایران) 6 ــ آنٹونی راموس (امریکہ) صفر

وزن 61 کلوگرام:
مسعود اسماعیل‌پور (ایران) 6 ــ لوگن اسٹیبر (امریکہ) 2

وزن 65 کلوگرام:
میثم نصیری (ایران) 5 ــ فرینک مولینرو (امریکہ) 4

وزن 70 کلوگرام:
مصطفی حسین‌خانی (ایران) 2 ــ جیمز گرین (امریکہ) صفر

وزن 74 کلوگرام:
پیمان یاراحمدی (ایران) 2 ــ جارڈن بیروس (امریکہ) 3

وزن 86 کلوگرام:
حسن یزدانی (ایران) 4 ــ ڈیوڈ ٹیلور (امریکہ) 8

وزن 97 کلوگرام:
امیر محمدی (ایران) صفر ــ کیل اسنیڈر (امریکہ) 6

وزن 120 کلوگرام:
کمیل قاسمی (ایران) 5 ــ نیک گویزدوفسکی (امریکہ) صفر.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری