پاک فوج کا افغانستان میں جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر حملہ


پاک فوج کا افغانستان میں جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر حملہ

پاک فوج نے افغانستان میں دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کئی کو تباہ کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج نے کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے پاک افغان سرحد پر موجود خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

حملے میں مبینہ طور پر جماعت الاحرار کے ڈپٹی کمانڈر عادل باچا کا کیمپ، تربیتی کمپاؤنڈ اور 4 دیگر کیمپ تباہ کردیئے گئے۔

واضح رہے کہ حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاع ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے میں خیبر اور مہمند ایجنسیوں کی سرحد کی دوسری جانب موجود کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تاہم ان دعوؤں کی تاحال آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی ذمہ داری اسی دہشت گرد تنظیم نے قبول کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری