کابل؛ امریکی سفارتخانے میں دھماکے کی اطلاع


کابل؛ امریکی سفارتخانے میں دھماکے کی اطلاع

افغان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابل میں امریکی سفارتخانے میں کم شدت کے دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بعض افغان سماجی وب سائٹوں میں دعویٰ کیا گیا  ہے کہ کابل میں امریکی سفارت خانے میں دو دھماکے کئے گئے ہیں، تاہم آزاد ذرائع سے دھماکوں کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

دوسری طرف امریکی سفارت خانے کے حکام نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ سیکورٹی فورسز سفارتخانے کے احاطے میں ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی مشقیں کررہے ہیں۔

کابل میں امریکی سفارتخانے میں کئے جانے والے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کسی قسم کی کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان ایک بار پھر بم دھماکوں اور دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری