جنوبی سامرا میں بارودی سرنگیں ختم، تلعفر میں داعشی رہنما ہلاک


جنوبی سامرا میں بارودی سرنگیں ختم، تلعفر میں داعشی رہنما ہلاک

عراقی عوامی فورسز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ جنوبی سامرا میں بارودی سرنگوں کے ایک بڑے میدان کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوامی فورسز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ سامرا کے علاقے الحردانیہ میں حشدالشعبی کے اہلکاروں نے داعشی دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کے ایک بڑے میدان کو ناکارہ بنادیا ہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر محمد عباس کا کہنا ہے کہ داعشی درندہ صفت تکفیری دہشت گردوں نے جنوبی سامرا میں ایک وسیع علاقے کو باردی سرنگوں سے بھر دیا تھا جسے حشد الشعبی کے اہلکاروں نے ناکارہ بنادیا ہے۔

محمد عباس کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی کے اہلکار اب بھی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم علاقے میں بعض سرنگوں کے باقی رہنے کا امکان بھی ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا: ایسے علاقوں میں آمد و رفت کے دوران احتیاط برتنے کی اشد ضرورت ہے۔

عوامی رضا کار فورسز کے ذارئع کا کہنا ہے کہ داعش کے عمو نامی خونخوار رہنما جنوب مغربی تلعفر کے علاقے عین الطلاوی میں مارا گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ عمو نامی داعشی رہنما نہایت سفاک دل کا مالک تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری