بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت اور معاہدہ سندھ طاس کی خلاف ورزیوں پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان


بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت اور معاہدہ سندھ طاس کی خلاف ورزیوں پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

پاکستان متحدہ کسان محاذ نے کہا ہے کہ مارچ میں وفاقی دارالحکومت میں بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت اور معاہدہ سندھ طاس کی خلاف ورزیوں پر احتجاجی مظاہرے کے علاوہ اقوام متحدہ میں یاداشت بھی پیش کیا جائیگا۔

 

مارچ میں وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ اور سندھ طاس معاہدے کے حوالہ سے اقوام متحدہ میں یاداشت پیش کریں گے۔
پاکستان متحدہ کسان محاذ نے بھارت کی آبی جارحیت اور ہٹ دھرمی کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلہ میں وفاقی دارالحکومت میں موجود تمام ممالک کے سفارت خانوں کو نہ صرف یادداشت پیش کی جائیں گی بلکہ پرامن احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں متحدہ کسان محاذ کے سربراہ ایوب خاں میو نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے پانی کو روکنا‘ ان پر ناجائز طور پر ڈیمز بنا کر پانی کا ذخیرہ کرنے اور دریائے چناب‘ جہلم اور سندھ کے پانی کے بہائو کے رخ کو (اپر) ہونے کی بنا پر اپنی طرف موڑنے کا اقدام علی الاعلان معاہدہ سندھ طاس 1960ء کی دھجیاں بکھیر نے کے مترادف ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری