افغانستان سے 29 دہشتگردوں کی پاکستان آمد کی اطلاع / خیبرپختونخوا میں الرٹ جاری


افغانستان سے 29 دہشتگردوں کی پاکستان آمد کی اطلاع / خیبرپختونخوا میں الرٹ جاری

ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد افغانستان سے پاکستان میں 29 دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاعات پر خیبرپختونخوا میں الرٹ جاری کردیا گیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کی سرحد سے 29 دہشت گردوں کی پاکستان داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مذکورہ دہشت گرد پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور صوابی میں اہم مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

29 حملہ آوروں کے پاکستان میں داخلے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام حساس مقامات کی سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، دہشت گرد سرکاری مقامات، پبلک مقامات، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سیکورٹی اداروں نے خیبرپختونخوا کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا پولیس نے تمام متعلقہ اداروں کوالرٹ جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں 5 روز میں 7 دہشتگرد دھماکوں کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور ملک کے تمام حساس مقامات کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔  

جبکہ پاک فوج نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اڈیالہ جیل سمیت متعدد اہم حساس عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری