ایسی کونسی صورتحال ہے جسے وزیر داخلہ قوم سے چھپانا چاہتے ہیں؟؟؟


ایسی کونسی صورتحال ہے جسے وزیر داخلہ قوم سے چھپانا چاہتے ہیں؟؟؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کی جانب سے حکومت پر تنقید ایک طرف لیکن چوہدری نثار علی خان صاحب ساری صورتحال کو قوم سے کیوں چھپا رہے ہیں؟ جانئے اس رپورٹ میں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چوہدری نثار نے دھماکے کے بعد کی سیکورٹی دیکھ کر کہا کہ گزشتہ روز سیہون شریف کے دورے کے دوران انہوں نے سیکورٹی کے جو حالات دیکھے وہ ان کا اظہار نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اس معاملے پر سیاست کرنا پوری قوم اور اس مشن سے زیادتی ہوگی لیکن ایک سیاسی جماعت کے مذموم اور یک طرفہ پراپیگنڈے کی وضاحت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ داخلہ کی حیثیت سے انہوں نے ہمیشہ اس اصول پر سختی سے عمل کیا ہے کہ دہشت گردی کے کسی واقعے کو بنیاد بنا کر نہ تو سیاست کی جائے اور نہ کسی پر الزام تراشی کی جائے لیکن ایک سیاسی جماعت کے چند اکابرین نے انتہائی شرمناک انداز سے وفاقی حکومت پر الزام تراشی کی ہے، وہ اپنی مجرمانہ نااہلی چھپانے کے لئے اس افسوس ناک واقعے پر سیاست پر اتر آئے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے، ان لوگوں کو اگر شرمندگی نہیں تو کچھ خدا کا خوف ضرور ہونا چاہیے۔ اگر ان کی جانب سے بے سرو پا الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو آئندہ چند روز میں ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھوں گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کی جانب سے حکومت پر تنقید ایک طرف لیکن چوہدری نثار علی خان صاحب ساری صورتحال کو قوم سے کیوں چھپا رہے ہیں؟ اس کی وجہ شاید حکومت کا دوسرے جماعتوں سے اتحاد یا ذاتی مفاد کی خاطر وابستگی ہے، تاہم وہ تو وزیر داخلہ ہی بہتر جانتے ہونگے لیکن قوم صرف اتنا جانتی ہے کہ وہ بلند و بانگ دعوے کرنے والی حکومت جس کا کسی بھی قسم کے عملی اقدامات کئے بغیر تین سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، کے دور میں ہی روزانہ کی بنیاد پر متعدد لاشیں اٹھائی جارہی ہے۔ حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتیں بیان بازی اور الزام تراشی کی سیاست کو اپنا مشن اور اصل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے ملک خداداد کو لوٹنے کے علاوہ اپنے ہی عوام کے قاتل بن چکے ہیں جبکہ پرسان حال کوئی نہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری