اگر ڈپلومیٹک چینل سے جواب نہ دیا گیا تو اپنے دفاع کیلئے تیار ہیں، افغان آرمی چیف


اگر ڈپلومیٹک چینل سے جواب نہ دیا گیا تو اپنے دفاع کیلئے تیار ہیں، افغان آرمی چیف

افغان آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے رد عمل میں کہا ہے کہ اگر سفارتی ذرائع سے جواب نہیں دیا گیا تو اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان آرمی چیف قدم شاہ نے پاک فوج کی جانب سے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

افغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی فہرست پاکستان کے علاوہ دوسرے ذرائع سے بھی ملی ہے تاہم دہشت گردوں کی فہرست پر کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔

جنرل قدم شاہ نے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردوں کی سرگرمیاں روکنے کیلیے کوشاں ہیں تاہم دہشت گردوں کی فہرست پر کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے۔

افغان آرمی چیف نے مزید کہا کہ افغانستان نے پاکستان کو بھی دہشت گردوں کی فہرست  اور شواہد مہیا کیے ہیں جبکہ پاکستان سے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی امید کرتے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ اگر پاکستان کی جانب سے سفارتی ذرائع سے جواب نہ دیا گیا تو اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری