سعودی عرب نے یمن پر حملہ اسرائیل کے کہنے پر کیا، سابق یمنی صدر


سعودی عرب نے یمن پر حملہ اسرائیل کے کہنے پر کیا، سابق یمنی صدر

یمن کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ اسرائیل کی حمایت سے کیا جو عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے سائے تلے اب تک جاری ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے سابق صدر «علی عبدالله صالح» کا کہنا ہے کہ یمن پر "طوفان قاطعیت" نامی حملہ اسرائیل کی حمایت سے ہی کیا گیا ہے۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں سعودی عرب کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔

علی عبداللہ نے مزید کہا ہے کہ طوفان قاطعیت نے آل سعود کو عالمی سطح پر بدنامی اور 27 میلین یمنی شہریوں کو خونریزی، تباہی اور بھوک کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔

صالح نے سماجی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ یمن میں سعودی حملے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے جاری ہیں اس کے باوجود عالمی سطح پر سعودی عرب کے خلاف بات تک نہیں کی جاتی جس کی اصل وجہ اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب کی قوی حمایت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری