قطر میں طالبان کا سیاسی دفتربند ہونے کا امکان


قطر میں طالبان کا سیاسی دفتربند ہونے کا امکان

افغان صدر کا کہنا ہے کہ اگر اگلے سال موسم بہار تک طالبان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو قطر میں موجود طالبان کا سیاسی دفتر بند ہونا چاہئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان صدر اشرف غنی نے میونخ میں سیکورٹی اجلاس کے دوران قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات میں کہا ہے کہ اگر آئندہ سال موسم بہار تک طالبان نے اپنے رویے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں لائی تو دوحہ میں موجود طالبان کا دفتر بند ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ افغان صدر نے دورہ دوحہ  کے دوران کہا تھا کہ کابل میں قطری سفارتخانہ کھلنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھے گا۔

کچھ عرصہ قبل افغان صدر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قطر کے سابق امیر کی فاتحہ خوانی کے مراسم میں شرکت کرنے دوحہ گئے تھے۔

واضح رہے کہ طالبان نے 2013 میں بھی دوحہ میں اپنا سیاسی دفتر کھولا تھا تاہم دفتر کی افتتاحی تقریب میں طالبان کی جانب سے اپنی سابق حکومت کا پرچم لہرانے پر اس وقت کے صدر حامد کرزئی نے اعتراض کردیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری