شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے اطراف میں دھرنا جاری + تصاویر


شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے اطراف میں دھرنا جاری + تصاویر

بحرینی جوانوں کی ایک بڑی تعداد شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے مضافات میں دھرنا دیے شاہی خاندان کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے اطراف میں دیے گئے دھرنے کو 244 دن بیت جانے کے باوجود بحرینی جوانوں کی ایک بڑی تعداد دھرنے کو جاری رکھنے پر مصر ہیں۔

جوانوں کا کہنا ہے کہ جب تک آل خلیفہ حکومت بحرینی عوام اور شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف کئے جانے والے اقدامات سے دستبردار نہیں ہوتی تب تک دھرنا جاری رہے گا اور آل خلیفہ کے خلاف بھرپور مظاہرے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ نے حزب اختلاف کو نشانہ بنانے کی غرض سے گزشتہ سال 20جون کو شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 اس کے بعد سے اب تک بحرینی سیکورٹی فورسز کو شیخ قاسم کے گھر داخل ہونے سے روکنے کے لئے بحرینی شہریوں نے ان کے گھر کے ارد گرد دھرنا دیا ہوا ہے جو اب تک جاری ہے۔

یاد  رہے کہ 14 فروری کو انقلاب بحرین کی چھٹی سالگرہ تھی اور اس ملک کے عوام نے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آل خلیفہ کے خلاف سخت نعرہ بازی کی جو اب تک جاری ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری