چین کی پاکستان کو دہشتگردی سے نمٹنے میں مدد کی پیشکش


چین کی پاکستان کو دہشتگردی سے نمٹنے میں مدد کی پیشکش

چین نے سیہون شریف دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چینی حکومت نے سیہون دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاپسندی سے لڑنے میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شانگ نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین سیہون شریف دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کے ساتھ ساتھ تعزیت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور عوامی تحفظ کی کوششوں کی بھی چین حمایت جاری رکھے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری