حزب اللہ نے نہایت جدید اور خطرناک ہتھیار حاصل کرلئے ہیں، اسرائیل کا دعویٰ


حزب اللہ نے نہایت جدید اور خطرناک ہتھیار حاصل کرلئے ہیں، اسرائیل کا دعویٰ

ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ نے جدید ترین اور اسٹریٹجک ہتھیار حاصل کرلئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایک صہیونی رونامے نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف استعمال کرنے کے لئے جدیدترین اور خطرناک ہتھیار حاصل کرلئے ہیں۔

حزب اللہ نے اسرائیلی روزنامے کے دعوے کے بارے میں کسی قسم کے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

 واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصراللہ نے ایک ہفتہ قبل کہا تھا کہ حزب اللہ کے پاس کچھ ایسے امکانات ہیں جس کے بارے میں ابھی تک کسی کو کوئی خاص معلومات نہیں ہیں۔

سید حسن کا کہنا تھا کہ حزب اللہ، اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اسرائیلی جوہری ہتھیار خود ان کے لئے عذاب بنا دیں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری