موصل کے مضافات میں مزید دو گاؤں آزاد کرالئے گئے


موصل کے مضافات میں مزید دو گاؤں آزاد کرالئے گئے

عراقی فورسز نے موصل کے دائیں جانب دو گاؤں تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق، عراقی سیکورٹی فورسز کی داعش کے خلاف آپریشن میں پیش قدمی جاری ہے اور موصل کے علاقے البوسیف کے القنیطرہ اور الابیض نامی گاؤں کو داعشی درندوں سے مکمل طور پرآزاد کرالیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ البوسیف میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران تکفیریوں کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔

اس سے قبل قادمون یا نینوا کے کمانڈر عبدالامیر رشید یارالله‌ نے موصل کے جنوب میں دو دیہات دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائی میں بغداد ــ موصل ہائی وے پر موجود الکافور، الجماسه، البجواری اور العقرب نامی علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

موصل آپریشن کے کمانڈر میجر جنرل رشید یاراللہ کا  مزید کہنا تھا کہ موصل کے بائیں جانب کے کئی محلوں اور پولیس اسٹیشنوں پر عراقی فورسز کا کنٹرول حاصل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری