میزائل ہمارا دفاعی ہتھیار ہے/ ایران سے متعلق امریکی پالیسیاں ہمیشہ جارحانہ رہی ہیں


میزائل ہمارا دفاعی ہتھیار ہے/ ایران سے متعلق امریکی پالیسیاں ہمیشہ جارحانہ رہی ہیں

ایرانی وزیر خارجہ نے برطانوی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے اس بیان کے ساتھ کہ تہران کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ پالیسیاں اختیار نہیں کرتا، تاکید کی کہ "میزائل ہمارا دفاعی ہتھیار ہے"۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برطانوی نیوز چینل بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی پالیسیاں گزشتہ 8 دہائیوں سے کبھی بھی دوستانہ نہیں رہی ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسیاں ہمیشہ سے جارحانہ رہی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ میزائل تجربے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا: "میزائل ایران کا دفاعی ہتھیار ہے۔

ظریف نے امریکہ اور اسرائیل جنہوں نے حال میں ایران کیخلاف اپنے بیانات میں شدت لائی ہے، کو مخاطب ہوکر کہا: "ہم نے کبھی بھی کسی سے دشمنی کا آغاز نہیں کیا ہے اور اس کے آغاز کیلئے کسی قسم کا منصوبہ بھی نہیں بنایا ہے۔  

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کو دھمکیاں دینا بند کرے کیونکہ ایران اس کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کسی کو چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن وہ اپنا دفاع ضرور کرے گا۔

واضح رہے کہ اوباما انتظامیہ کے مقابلے میں تہران کو اب واشنگٹن میں زیادہ مخالفت کا سامنا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری