امریکی جنگی بیڑے کا جنوبی بحیرۂ چین میں گشت / بیجنگ نے خبردار کر دیا

خبر کا کوڈ: 1333544 خدمت: دنیا
ناو آمریکایی

جنوبی بحیرہ چین میں امریکی جنگی بیڑے کے گشت کرنے پر چین نے امریکہ کو خبردار کر کے حجت تمام کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی جنگی بیڑے کے جنوبی بحیرۂ چین میں موجودگی پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان سینک شوانگ نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے چین کی خود مختاری اور تحفظ پر کسی قسم کی آنچ آئے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بیجنگ جنوبی بحیرۂ چین پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے طیارہ بردار سمندری جہاز یو ایس ایس کارل ولسن نے جنوبی بحیرۂ چین (ساؤتھ چائنا سی) میں معمول کے آپریشنز کا آغاز کیا ہے۔ اس جہاز کو جنگی جہازوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔

تاہم چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دو ٹوک الفاظ میں امریکہ کو تنبیہ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ ان جزائر، جو حقیقت میں بین الاقوامی پانیوں میں ہیں اور چین کا باقاعدہ حصہ نہیں ہیں، وہاں بین الاقوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری