پاکستانی عوام اپنے حکمرانوں کے کئے کا پھل پا رہے ہیں، حامد کرزئی

خبر کا کوڈ: 1333686 خدمت: پاکستان
حامد کرزی

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا پھل پا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سابق افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان میں جاری دہشتگردی کو پاکستان کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں ہمارے بھائی اپنے ملک کی طرف سے اپنائی جانے والی نامناسب پالیسیوں کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان آج جس بدامنی اور اندرونی خلفشار کا شکار ہے، اس کی وجہ پاکستان کے حکمرانوں کی غلط حکمت عملی ہے جس کی پاکستانی عوام سزا بھگت رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مشرقی ننگرہار اور کنڑ میں گولہ باری کی بھی مذمت کی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری