کوئٹہ: پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے 35 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا


کوئٹہ: پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے 35 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 35 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پولیس نے تھانہ بروری، شالکوٹ، تھانہ خروٹ آباد، تھانہ ایئرپورٹ، تھانہ زرغون آباد، تھانہ کچلاک کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندوں کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 35 افغانیوں کو فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیوں میں کافی فعال دکھائی دے رہے ہیں۔

اسی زمرے میں گذشتہ روز پنجاب میں کریک ڈاون کرتے ہوئے قریبا 250 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری