نادرا آفس کوئٹہ میں فائرنگ، 5 افراد زخمی


نادرا آفس کوئٹہ میں فائرنگ، 5 افراد زخمی

کوئٹہ کے نادرا آفس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق،  کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ میں نادرا کے سیکیورٹی گارڈ سے تلخ کلامی کے بعد نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے افراد کی شناخت محب اللہ، عبدالصمد، عبدالظہیر، عبداولی اور حاجی احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نامعلوم افراد فائرنگ کر کے موقع سے غائب ہو گئے، جس کے بعد پولیس ان کی تلاش میں ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری