مغربی موصل سے دسیوں دہشت گرد شام فرار


مغربی موصل سے دسیوں دہشت گرد شام فرار

مغربی موصل کو آزاد کرانے کے آپریشن کا آغا ہوتے ہی دسیوں تکفیری دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر شام فرار ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ نینوا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی موصل میں عراقی فوج کی کارروائی کا آغاز ہوتے ہی دسیوں مسلح دہشت گرد سرحد پار شام فرار کرگئے ہیں۔

داعش نے فرار ہونے والے افراد کی فہرست بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی نے فرار ہونے کی کوشش کی تو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

داعشی قیادت نے فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں کو توبہ کرنے کی صورت میں 90 کوڑوں اور 2 ماہ قید با مشقت جبکہ  توبہ نہ کرنے والوں کو پھانسی کی سزا  کا تعیین کیا گیا ہے ۔

نینوا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر ملکی داعشی دہشت گرد واپس جانے کی کوششوں میں ہیں جس کی وجہ سے اب دہشت گردوں کی تعداد میں کافی کمی آئی ہے۔

گزشتہ سال روزانہ کی بنیاد پر 100 دہشت گردوں کو داعش میں بھرتی کیا جاتا تھا لیکن اب بھرتی کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے اور عراقی فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے بہت سے تکفیری فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیر اعظم نے اتوار کے روز مغربی موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا، خیال کیا جارہا ہے کہ مغربی موصل میں کارروائی سے داعش کی کمر ٹوٹ جائے گی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری