عراقی فوج موصل کے ہوائی اڈے سے صرف 2کلو میٹر کے فاصلے پر

خبر کا کوڈ: 1334677 خدمت: دنیا
موصل

عراقی وفاقی پولیس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ مغربی موصل میں آپریشن تیزی کے ساتھ جاری ہے اور سیکورٹی فورسز موصل ائیرپورٹ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وفاقی پولیس کے کمانڈر رائد شاکر جودت کا کہنا ہے کہ عراقی پولیس کے دستوں نے بغداد ــ موصل ہائی وے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے ابوسیف نامی علاقے کے مضافاتی پہاڑوں میں موجود داعشی دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔

جودت نے تاکید کرتے ہوئے کہا: عراقی سیکورٹی فورسز موصل ائیرپورٹ کے قریب پہنچ گئے ہیں اور امید ہے کہ مختصر مدت میں ہوائی اڈے کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران عراقی فوج کی کارروائی میں موصل کے 15 محلے داعش کی چنگل سے آزاد کرالئے گئے تھے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری