کے پی کے: چار سدہ میں 3 دھماکوں میں 7 افراد شہید، 12 زخمی


کے پی کے: چار سدہ میں 3 دھماکوں میں 7 افراد شہید، 12 زخمی

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 3 دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد شہید جبکہ 12زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ڈی آئی جی پولیس اعجاز خان نے بتایا ہے کہ چارسدہ میں کچہری گیٹ کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی فائرنگ پر اس نے خود کو اڑا لیا۔

جبکہ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ دوسرا حملہ آور کچہری کے اندر داخل ہوگیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں میں 7 افراد شہید اور 12 زخمی ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں۔

خیال رہے کہ چارسدہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری