ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہونے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

بم دھماکہ

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ بارودی سرنگ کا دھماکہ اس وقت ہوا جب 3 راہگیر وہاں سے گذر رہے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں 2 راہگیر شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

زخمی ہونے والے راہگیر کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کا علاج کرنے میں مصروف ہیں جبکہ 2 جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی چارسدہ تنگی کچہری دھماکے کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری