لندن پولیس نے پانچ نوجوانوں کو دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کر لیا

خبر کا کوڈ: 1335146 خدمت: دنیا
پلیس لندن

لندن پولیس نے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہے میں 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، لندن پولیس نے آج منگل کے روز 5 ایسے نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے جو مبینہ طور پر کسی دہشت گرد تنظیم میں شامل ہو کر دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ تیار کررہے تھے۔

لندن انسداد دہشت گردی پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر 20 سال سے کم عمر کے 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ بندی کرچکے تھے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق، 17 اور 16 سال کے دو نوجوانوں کو پیر کے روز جنوبی لندن سے گرفتار کیا گیا جبکہ  دیگر دو کو مغربی لندن اور ایک 15 سالہ نوجوان کو مشرقی لندن سے حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مغربی ممالک کے اپنے پالے ہوئے دہشت گرد اب خود ان کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں، داعش سے وابستہ افراد نے یورپی ممالک میں کئی حملے کئے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری