امریکہ کا تارکین وطن کو نکال دینے کا اعلان اور کینیڈا کی دعوت


امریکہ کا تارکین وطن کو نکال دینے کا اعلان اور کینیڈا کی دعوت

امریکہ نے ایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسری جانب کینیڈا نے ان کو خوش آمدید کہہ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان اسپائس نے صاف کہہ دیا کہ غیرقانونی طور پر رہنے والے اپنے ملکوں کو جانے کیلئے تیار ہو جائیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ایک کروڑ دس لاکھ غیر ملکی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کیلئے دس ہزار اضافی اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اتنظامیہ کا فیصلہ غیرانسانی ہے۔

ہوم لینڈ سیکورٹی نے جرائم میں ملوث اور سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ جعل سازی کرنے والوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ایسے افراد کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ کے قریب ہے۔

اعلامیہ کے مطابق امریکی کانگریس نے بھی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔

شان اسپائس نے مزید کہا ہے کہ جرائم اور فراڈ میں ملوث تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنا ہوم لینڈ سیکورٹی کی ترجیح ہوگی، ترجمان وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ جن ریاستوں نے بغیر دستاویزات کے مقیم تارکین وطن کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں ان کیخلاف بھی کاروائی ہوگی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت جلد امیگریشن پر نیا ایگزیکٹیو حکم نامہ جاری کریں گے۔

امریکہ کے اس بیان کے بعد ادھر کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ سے غیرقانونی طورپر سرحد پار کرنیوالے تارکین وطن کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری