فرانس میں 3 مشتبہ دہشت گرد گرفتار


فرانس میں 3 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

فرانسیسی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 افراد کو شام جانے اور ملک میں تخریبی کارروائیوں کی کوشش کے شبہے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو شام جاکر لڑنے اور فرانس میں دہشت گردانہ کارروائی کی کوشش کررہے تھے۔

پولیس تنیوں افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تنیوں افراد کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

 فرانسیسی پولیس کے مطابق ،ایک  مشتبہ دہشت گرد کو پیرس، دوسرے کو کلرمونٹ فیرنڈ اور تیسرے کو مارسیل سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تنیوں افراد کو خفیہ اطلاعات ملنے پر گرفتار کیا گیا ہے، مشتبہ دہشت گرد شام میں موجود داعشی دہشت گردوں سے رابطے میں تھے۔

یاد رہے کہ فرانس سمیت مختلف یورپی ممالک میں کئی دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ان ممالک کے سیکورٹی حکام ھمہ وقت چوکس رہتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری