ایرانی جرنیل: ہم پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون پر کسی حدبندی کے قائل نہیں + تصاویر


ایرانی جرنیل: ہم پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون پر کسی حدبندی کے قائل نہیں + تصاویر

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے دونوں ملکوں کی طویل مشترکہ سرحدوں اور مشترکہ تاریخی، دینی اور ثقافتی اقدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران کی سیکورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور اسی بنا پر ایران، پاکستان کے ساتھ فوجی اور دفاعی تعاون کی توسیع میں کسی حدبندی کا قائل نہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کے مشیر خارجہ سینیٹر سرتاج عزیز نے اپنے دورہ ایران میں ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان سے ملاقات کی۔

تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور ،عالمی اور علاقائی صورتحال اور دہشت گردی سے نبٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے دونوں ملکوں کی طویل مشترکہ سرحدوں اور دونوں ممالک کے مشترکہ تاریخی، دینی اور ثقافتی اقدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی سیکیورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور اسی بنا پر ایران، پاکستان کے ساتھ فوجی اور دفاعی تعاون کی توسیع میں کسی حدبندی کا قائل نہیں۔

انھوں نے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے مقابلے کے لئے علاقے کے ملکوں کے درمیان ہمہ جہتی تعاون کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پاک ایران مشترکہ تعاون کو اہم قرار دیا۔

بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے علاقے میں دہشت گردی کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام، عراق، یمن اور افغانستان کے مسائل کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا۔  

اسی طرح مشیر خارجہ سینیٹر سرتاج عزیز کا  دونوں ملکوں کی مشترکہ اقدار کو دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے بہترین ذرائع قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور اچھی ہمسائیگی کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اصول سے تعبیر کیا اور امید ظاہر کی کہ دفاعی شعبے میں دونوں ملکوں کے تعلقات ماضی سے زیادہ فروغ پائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز، ایران کے ساتھ مختلف شعبوں اور خاص طور سے دفاعی شعبے میں تعلقات اور تعاون کی توسیع کے مقصد سے ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری