2016 نفرت اور خوف کا سال، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ


2016 نفرت اور خوف کا سال، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ

انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 2016 کو الزام تراشی، نفرت اور خوف کا سال قرار دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دنیا بھر میں جاری بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں 2016 کو الزام تراشی، نفرت اور خوف کا سال قرار دیا گیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2016 میں انسانی حقوق کی جتنی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں اتنی 1930 کے عشرے کے بعد کبھی نہیں دیکھی گئیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کی انتخابی مہم میں اشتعال انگیز بیانات سے عالمی سطح پر نفرت انگیز اور مزید تقسیم کی سیاست کا رجحان پیدا ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری