افغان صدر کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جائے، نواز شریف کا ترک صدر سے مطالبہ


افغان صدر کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جائے، نواز شریف کا ترک صدر سے مطالبہ

وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دورہ ترکی میں ترک صدر سے افغانستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ افغان صدر کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، گذشتہ شام دورہ ترکی پر پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں صدارتی محل میں پرتکلف عشائیہ دیا ہے۔

دونوں رہنماﺅں کے مابین ملاقات میں دہشتگردی سمیت باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی بارے میں گفتگو کے دوران نواز شریف نے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

ترک صدر سے گفتگو میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانے موجود ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے ترک صدر طیب اردگان سے افغانستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ افغان صدر کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جائے۔

وزیر اعظم نے ترک صدر کو آئندہ ماہ پاکستان کے دورہ کی بھی دعوت دی۔

یاد رہے وزیراعظم نوازشریف گذشتہ شام اعلیٰ حکام کے ہمراہ تین روزہ دورے پر ترکی پہنچے ہیں، وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت وزیراعظم کی اہلیہ بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم اپنے دورے میں ترک قیادت سے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت کریں گے جبکہ انہوں نے ترک ہم منصب کے ہمراہ پانچویں اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کی مشترکہ صدارت بھی کی ہے۔

علاوہ ازیں اس دورے میں پاکستان اور ترکی مابین مختلف شعبوں میں معاہدوں پر بھی دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری