یوکیا آمانو: امریکہ ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریگا


یوکیا آمانو: امریکہ ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریگا

عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ یوکیا آمانو نے ایسی حالت میں نہایت اطمینان کے ساتھ کہا ہے کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریگا کہ ڈونلڈ اس معاہدے کیخلاف متعدد بیانات دے چکا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریگا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاہدے کیخلاف کئی بیانات دے چکا ہے۔

یوکیا آمانو نے فائنینشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: ٹرمپ نے جس معاہدے کو اپنی زندگی میں بدترین معاہدہ قرار دیا ہے وہ تصور سے بھی زیادہ پائدار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ معاہدے کے اجرا ہونے تک معلوم ہوجائے گا کہ یہ معاہدہ لوگوں کے تصورات سے بھی بہت زیادہ طاقتور ہے۔

عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی پر تاکید کرتے ہوئے اور ریپبلکن پارٹی کے اس معاہدے کے ثمرات سے آگاہی کے بارے میں کہا: ایٹمی معاہدے کیلئے کسی دوسرے راہ حل کا تلاش کرنا نہایت سخت ہے۔

یوکیا آمانو نے نےواضح کیا کہ واشنگٹن تنہا ایٹمی معاہدے کو منسوخ نہی کر سکتا، مزید کہا: میں یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ یہ توثیق کا نظام بہترین نظام ہے لیکن یہ اتنا بہترین نظام ہے کہ جس کے نتایج کا موجودہ دور کے شرائط کے پیش نظر انتظار کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک دوطرفہ معاہدہ نہیں ہے اور یہ معاہدہ صرف چند گروہوں کے درمیان بھی نہیں ہے بلکہ یہ معاہدہ تمام عالمی برادری کے ساتھ ہوا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری