لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں دھماکہ / 8 جاں بحق، متعدد زخمی


لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں دھماکہ / 8 جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور ڈیفنس کے علاقے زیڈ بلاک میں ریسٹورنٹ میں ہونے والے جنریٹر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں تسنیم کے مطابق، لاہور ڈیفنس کے علاقے زیڈ بلاک میں ریسٹورنٹ  اچانک زوردار دھماکے سے گونج اٹھا۔

جنریٹر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔


 دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ، دھماکے کی آواز سن کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دکان کے باہر رکھا ہوا جنریٹرز دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آ کر 8 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں ۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

لاہور دھماکے سے ایک کافی شاپ اور ایک زیر تعمیر پلازہ کو بھی شدید نقصان ہوا ۔ دھماکے کے بعد قانون نافذکرنے والے ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کارروائی شروع کر دی ،اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا تھا کہ علاقے میں کافی دنوں سے دہشتگردی کا خطرہ تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سلسلے میں اطلاع بھی دے دی تھی ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری