دوست ملک سعودی عرب سے پاکستانی مزدوروں کے انخلاء کا عمل جاری/ 100 مزید پاکستانیوں کی لاہور آمد


دوست ملک سعودی عرب سے پاکستانی مزدوروں کے انخلاء کا عمل جاری/ 100 مزید پاکستانیوں کی لاہور آمد

پاکستان کے سب سے نزدیک دوست سعودی عرب سے ملک کی بدترین اقتصادی صورتحال کے پیش نظر بے دخل کئے گئے مزید 100 پاکستانی شہری لاہور پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سعودی عرب نے 100 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔

علامہ اقبال ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 100 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا، ڈی پورٹ ہونے والے غیرملکی ایئرلائنز کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے 3 سال میں مختلف ممالک سے کم از کم 266،000 پاکستانی بےدخل ہوچکے ہیں۔

ان ممالک میں سر فہرست سعودی عرب ہے جہاں سے اس ملک کی بدترین اقتصادی صورتحال کی وجہ سے قریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔

جبکہ گزشتہ فقط چند ماہ میں ہزاروں افراد کو سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک سے ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری