بغداد – کرکوک ہائی وے پر تین دھماکے؛ 13 افراد شہید یا زخمی


بغداد – کرکوک ہائی وے پر تین دھماکے؛ 13 افراد شہید یا زخمی

عراقی فورسز کے صوبہ دیالی کے کمانڈر کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ آج علی الصبح بغداد – کرکوک ہائی وے پر تین دھماکوں کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی فورسز کے کمانڈر عدی الخدران نے کہا ہے کہ آج صبح ہونے والے دھماکوں میں 4 افراد کے شہید جبکہ 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید اور زخمی ہونے والے عام شہری ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

صوبہ دیالی سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے الخالص علاقے میں آمد و رفت روک دی ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری