رانا ثنا اللہ کی گلبرگ دھماکے کی تردید


رانا ثنا اللہ کی گلبرگ دھماکے کی تردید

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں دھماکے کی اطلاع میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ اور انچارج  ریسکیو 1122 کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں غیر ملکی ریسٹورنٹ کے سامنے دھماکے کی تردید کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گلبرگ دھماکے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اسی طرح انچارج  ریسکیو 1122  نے دھماکے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلبرگ میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے۔

انچارج احمد رضا نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

ڈی ایس پی بابر نے بھی دھماکے کی تردید کرتےہوئے کہا کہ گلبرگ میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے۔

دھماکے کی افواہ پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا۔

پولیس اہلکار نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہیلپ لائن 15 پر کال آئی تھی کہ دھماکہ ہوا ہے۔ ہم کال کرنے والے کی آئی ڈی چیک کروا رہے ہیں کہ یہ کال کس نے اور کہاں سے کی۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل میڈیا رپورٹس اور پولیس کے  مطابق گلبرگ مین بلیوارڈ کے مقام پر دھماکہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

تاہم وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ اور پولیس ذرائع نے اس خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کر دی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری