مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے دستے پر حملہ، 3 فوجی ہلاک 4 زخمی


مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے دستے پر حملہ، 3 فوجی ہلاک 4 زخمی

مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کے دستے پر حملے میں 3فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، نامعلوم افراد نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں پٹرولنگ کرتے بھارتی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3فوجی ہلاک ہو گئے۔ حملے میں دیگر4 بھارتی فوجی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل سید جاوید مجتبی گیلانی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت بھارتی دستے پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جب وہ آج صبح شہر کے جنوبی علاقے سے ایک سرچ آپریشن کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔

اس موقع پر حملہ آوروں اور بھارتی فوجیوں میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا، جس کے تنیجے میں اپنے گھر میں سوئی ہوئی 60 سالہ خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری