ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا  الزام


ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا  الزام

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کے مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے اس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاالزام عائد کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اپنی سالانہ رپورٹ میں تنظیم نے کہا کہ اسرائیل، فلسطینی شہریوں اور بچوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے زیادہ تر فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل کی جیلوں میں رکھا گیا جو بین الاقوامی قانون کی خلاف  ورزی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں غیرقانونی آباد کاری کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے  2016 کو الزام تراشی، نفرت اور خوف کا سال قرار دیا ہے۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری