نائیجر میں دہشت گردوں کا حملہ، 15 فوجی ہلاک


نائیجر میں دہشت گردوں کا حملہ، 15 فوجی ہلاک

افریقی ملک نائیجر میں دہشت گردوں کے حملے میں 15 فوجی اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، نائیجر کے مغربی علاقے تِلوا میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا۔

فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خوفناک حملے میں 15 فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔

واقعے میں 19 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم شدت پسند تنظیم بوکو حرام ماضی میں  اس قسم کے دہشت گرد حملوں میں ملوث رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری