جرمنی سے 50 افغان باشندے ملک بدر


جرمنی سے 50 افغان باشندے ملک بدر

جنوبی جرمن شہر میونخ سے 50 افغان باشندوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، جرمنی سے 50 افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق، جرمنی میں چانسلر انجیلا مرکل کی کابینہ نے سیاسی پناہ کے ناکام درخواست گزاروں کو ان کے آبائی وطن بھیجے کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ ایک ایسے موقع پر ہے جب افغان مہاجرین کی ملک بدری کی وجہ سے جرمنی کے مختلف صوبوں اور وفاق کے درمیان اختلاف دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، جرمن کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی پناہ کے ناکام درخواست گزاروں کی ملک بدری کی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

جبکہ ان نئے اقدامات میں مہاجرت سے متعلق حکومتی اہلکاروں کو یہ اختیار دیا جا رہا ہے کہ وہ چند مخصوص معاملات میں سیاسی پناہ کے ناکام درخواست گزار کی شناخت کے لیے ان کے موبائل فون کو اپنے قبضے میں لے سکتے ہیں۔

اس طرح ایسے درخواست گزار جن کی شناخت یا آبائی وطن سے متعلق معلومات دستیاب نہیں، پہچانا جا سکے گا۔

گزشتہ برس کے آخر سے اب تک یہ تیسرا موقع ہے جب سیاسی پناہ کے ناکام افغان باشندوں کو اس طرح گروپ کی صورت میں وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔

افغان باشندوں کی ملک بدری پر ایمنسٹی انٹرنیشنل اور بائیں بازو کی تنظیموں کی جانب سے احتجاج بھی سامنے آیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری