امریکہ کوجوہری اسلحے میں اضافہ کرنا چاہیئے: صدرٹرمپ


امریکہ کوجوہری اسلحے میں اضافہ کرنا چاہیئے: صدرٹرمپ

دنیا پر جوہری تجربات کرنے کی پاداش میں پابندیاں عائد کرنے والے امریکہ نے اپنے جوہری ہتھیاروں کو دنیا میں سب سے زیادہ جدید اوربہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مختلف ممالک پر جوہری تجربات کرنے کے جرم میں پابندیاں عائد کرنے والے امریکہ نے اپنے جوہری ہتھیاروں کو دنیا میں سب سے زیادہ جدید اوربہتر بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑمیں نمبر ون بننے کا بیان دیدیا ہے۔

امریکہ کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کو جوہری اسلحے میں اضافہ کرنا چاہیئے۔

اگر دوسرے ملک جوہری ہتھیاروں کی جانب جائیں گے تو ہم اُن سے آگے ہوں گے۔


واضح رہے کہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی مرتبہ اس موضوع پر بات کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ جوہری ہتھیاروں کی استعداد میں پیچھے رہ گیا ہے اور اُسے دوسروں کے آگے آنا چاہیے۔

امریکہ میں ہتھیاروں سے متعلق ایک تنظیم "ای اے سی اے" کے مطابق امریکہ کے پاس 7 ہزار ایک سو جوہری ہتھیار ہیں جبکہ روس کے پاس 7 ہزار 3 سو جوہری ہتھیار ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری