یمنی فوج کا سعودی عرب کے کمانڈ سینٹر پر میزائل حملہ


یمنی فوج کا سعودی عرب کے کمانڈ سینٹر پر میزائل حملہ

سعودی عرب کے علاقے عسیر میں واقع سعودی اتحاد کے فوجی ہیڈ کوارٹر پرسرکاری فوج نے میزائل حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے عسیر کے علاقے میں واقع سعودی فوجی کیمپ پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کے المسیال نامی ہیڈ کواٹر پر بھی متعدد راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ عسیر اور علب کے علاقوں میں سعودی فوج کے کئی حملوں کو پسپا کردیا ہے، سعودی اتحادی فوج علب کی طرف بڑھنے کی کوشش کررہے تھے تاہم یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے منہ توڑ جواب دے کر حملے کو پسپا کردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں کم سے کم30 سعودی اتحادی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری