سویڈش، داعش کو مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار


سویڈش، داعش کو مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار

پولیس نے ایک سویڈش شہری کو داعش کے لئے مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن پولیس نے  ایک شہری کو داعش کے لئے عوام سے معالی معاونت طلب کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سویڈش شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

34 سالہ سویڈش شہری احمد قدان نے فیس بک پریورپی مسلمانوں  سے اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ داعش کی ہر ممکن مالی معاونت کی جائے۔

سویڈن کے علاقے مالمو کی عدالت نے احمد قدان کو چھے ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ کسی یورپی شہری کی طرف سے داعش کے لئے معالی معاونت کی تلاش یورپی حکام کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

سویڈن کی عدالت کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کوششوں کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ دوبارہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری