الباب میں دھماکہ 45جاںبحق


الباب میں دھماکہ 45جاںبحق

شامی شہر الباب میں ایک زوردار دھماکہ کیا گیا ہے جس کےنتیجے میں کم سے کم 45 افراد مارے گئے ہیں۔

تسنیم نیوزکی رپورٹ کے مطابق ، شامی شہر الباب میں کاربم دھماکے میں 45عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے خبردی ہے کہ شامی شہر الباب کے قریب  کاربم دھماکے میں کم سے کم 45 عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

دھماکہ مشرقی حلب کے مضافات میں الباب شہر کے بالکل قریب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر اردگان سمیت ترک حکام کئی ہفتوں سے الباب شہر میں ہونے والے آپریشن کی تکمیل کی خبریں دے رہے ہیں جب کہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ الباب کے بیشتر حصے پر اب بھی داعش کا ہی قبضہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری