موصل کا الالمانی  ہسپتال داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا


موصل کا الالمانی  ہسپتال داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا

عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے کارروائی کرکے موصل کے الالمانی نامی ہسپتال کو تکفیری دہشت گرد داعش کے قبضے سے آزاد کرالیاہے۔

تسنیم نیوزکے مطابق،عراقی فوج نے موصل کے نہایت اہم ہسپتال الالمانی کو تکفیری دہشت گردوں نے آزاد کرالیا ہے۔

عراقی فوج کے ذرائع ابلاغ  نے رپورٹ دی ہے کہ فوج اور عوامی رضاکارفورسز موصل ائیر پورٹ پر قبضہ کرنے بعد  الطیران نامی علاقے کی طرف تیزی کے ساتھ پیش قدمی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران عراقی فوج کی کارروائی میں موصل کے 15 محلے داعش کی چنگل سے آزاد کرالئے گئے تھے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری