136 ترک سفارتکاروں کی جرمنی سے پناہ کی درخواست


136 ترک سفارتکاروں کی جرمنی سے پناہ کی درخواست

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ ترکی کے 136 سفارتکاروں نےپناہ کی درخواست کی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، جرمن وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں بغاوت کی کوشش کے بعد 136 سے زائد سفارتکاروں نے  سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ ترک حکومت  بغاوت  کی کوشش میں ملوث ہونے کے شبہے میں  ہزاروں سرکاری ملازمین کو برطرف کرچکی ہے۔

بتایا جاتا ہےکہ برطرف ہونے والے نصف سے زائد سرکاری ملازمین کا تعلق وزارت تعلیم سے ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک حکومت نے اب تک ایک لاکھ 25 ہزار ملازمین کو یا تو معطل کردیا ہے یا مکمل طور پر ملازمت سے ہی برطرف کردیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری